چیمپئنز کپ: مارخورز کا پینتھرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
چیمپئنز کپ کے کوالیفائر میچ میں محمد رضوان ک مارخورز نے شاداب خان کی پینتھرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مارخورز اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، حسیب اللہ خان، کامران غلام، سلمان علی آغا، افتخار احمد، عبد الصمد، زاہد محمود، نسیم شاہ، عاکف جاوید اور شاہنواز دھانی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پینتھرز اسکواڈ:
شاداب خان (کپتان)، صائم ایوب، اذان اویس، عمیر صدیق، عثمان خان، رضوان محمود، حیدر علی، عرفات منہاس، عماد بٹ، محمد حسنین اور علی رضا ٹیم میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آج میچ جیتنے والی ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کا ایلی مینٹر ون کی فاتح سے مقابلہ ہوگا جو بدھ کو اسٹالیئنز اور لائنز کے درمیان ہوگا۔
اسٹالیئنز اور لائنز کے درمیان بدھ کو ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ 27 ستمبر کو آج کی ہارنے والی ٹیم سے ہوگا۔
Comments
Post a Comment