Posts

Pak vs eng test series 3 Reserve players include in test squad

Image
  پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ سلیکٹرز نے پہلے ٹیسٹ کے لیے کامران غلام، زاہد محمود اور محمد علی کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا با ضابطہ اعلان چیمپئنز کپ کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کامران غلام اور زاہد محمود نےچیمپئنز کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی جس کے باعث انہیں اسکواڈ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکٹرز نے ریزرو کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی ہے، تین دن قبل پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اور ٹیسٹ اسکواڈ کو چیمپئنز کپ کے بقیہ میچوں میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

Sirfaraz age is over bye jeson galespi

Image
  پاکستان ریڈ بال ٹیم کے کوچ جیسن گلسپی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کی عمر بڑھ رہی ہے، ہمیں کہیں نہ کہیں نیا خون لانا ہوگا۔ اقبال اسٹیڈیم میں جاری چیمپئنز کپ کے دوران کمنٹری میں گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلسپی نے کہا کہ کھلاڑیوں پر بھروسہ کرنا اور ان کو اعتماد دینا بہت اہم ہے، پلیئرز کا مورال بلند رکھنے کیلئے ان کو یہ باور کرنا ضروری ہے کہ ہمیں ان پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نتائج ہمارے حق میں نہ تھے مگر ایک بری سیریز کے بعد جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ یہ سب اچھے کھلاڑی ہیں، کوئی راتوں رات اپنی صلاحیت نہیں کھو دیتا، ایک یا دو خراب سیریز ان کو برا پلیئر نہیں کرسکتی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جیسن گلسپی نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف حصوں میں اچھا کھیلا، اس میں تسلسل ضروری ہے اور ہم نے انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کو بنگلہ دیش سیریز سے زیادہ مختلف نہیں رکھا، پلیئرز کی فٹنس کا معاملہ کنٹرول ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی ناکامیوں کا سلسلہ طویل ہوگا تو دیکھیں گے کہ کیا تبدیلی لانی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں کہیں کہیں نوجوان...

PCB Gives Good News To Babar Azam Before Champions Trophy, Provides Huge Update On His Future As Captain

Image
  The Pakistan Cricket Board ( PCB ) has given good news to   Babar Azam   ahead of the 2025 Champions Trophy and seemingly confirmed that he will continue as the captain of the white-ball teams. Recently, there were rumours that Babar could be removed as the captain following Pakistan's forgettable run in the 2024 T20 World Cup. But it seems like Babar will continue as Pakistan's white-ball captain. In its release, the PCB mentioned that Babar is the white-ball captain. Interestingly, Pakistan don't have a designated ODI captain. Babar stepped down as Pakistan's all-format captain after the 2023 ODI World Cup.

شاہین شاہ کی فٹنس میں بہتری

Image
  فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آرہی ہے ، ان کے گھٹنے پر ڈولفنز کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی۔ واضح رہے کہ بائیں گھٹنے پر گیند لگنے کے بعد شاہین کو رن بھاگنے میں دشواری ہو رہی تھی

پاکستان کی کرکٹ کے مسائل ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کر کے دور نہیں کیے جا سکتے، ہارون رشید

Image
 سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے، ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کر کے انہیں دور نہیں کیا جاسکتا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بھی پی سی بی سے وابستہ رہے ہیں، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا پی سی بی اور پاکستان ٹیم کا مذاق بنا رہی ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ انڈر19 ٹورنامنٹ شروع کر کے اس کو بند کردینا، ریڈ بال سیریز سے پہلے وائٹ بال ٹورنامنٹ کرانا، ایسا لگتا ہے پی سی بی کے لوگ کنفیوژ ہیں، کوئی وژن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتر بنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے، کرکٹ کو بہتر بنانا ہے ہے تو لمبے سیشن کرنا ہوں گے، ان سیشن کے بعد جس نتیجے پر پہنچیں تو اس پر عمل کرنا ہوگا۔ ہارون رشید نے کہا کہ کنکشن کیمپ میں دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے، کنکشن کمیپ میں بتایا گیا ٹیم میں اتحاد نہیں ہے

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Image
  کےلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی چیمپئنز کپ سے دستبرد ہوگئے۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق خرم شہزاد کی جگہ نعمان علی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ خرم شہزاد فٹنس بحال نہیں کرسکے۔ واضح رہے کہ نعمان علی نے آخری ٹیسٹ جولائی 2023 میں کھیلا تھا۔ دوسری جانب کامران غلام اور محمد علی کو 15 رکنی اسکواڈ میں نہیں رکھا گیا۔ فاسٹ بولر عامر جمال کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ خراب فارم کے باوجود عبداللّٰہ شفیق بھی 15 رکنی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔ نوجوان محمد ہریرہ کو بھی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ میں شان مسعود، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللّٰہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 30 ستمبر کو ملتان میں جمع ہوں گے، قومی ٹیم کا کیمپ یکم اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا

September 24, 2024 | 10:49 pm چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز کو شکست، پینتھرز فائنل میں پہنچ گئے

Image
  فیصل آباد میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پارٹ ٹائم اسپنر صائم ایوب مارخورز کےلیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے اور 5 وکٹیں لے اڑے جبکہ محمد حسنین 3 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچانے میں کامیاب رہے۔ مارخورز کے سلمان علی آغا 52 اور افتخار احمد 39 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پینتھرز نے 138 رنز کا ہدف باآسانی 24 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ عثمان خان 26 گیندوں پر 54 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انکی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمر صدیق نے 35 اور صائم ایوب نے 33 رنز بنائے۔ میچ میں آل رونڈر پرفارمنس دینے والے صائم کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔